گورنر پنجاب طاہر القادری کو لینے کے لئے ائیر پورٹ روانہ
لاہور(نیوزڈیسک)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور طاہر القادری کو لینے کے لئے ائیر پورٹ روانہ ہوگئے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے اپنے ایک اور مطالبے میں کہا تھا کہ انہیں گورنر پنجاب کی گاڑی دی جائے اور بعد میں کہا کہ وہ گورنر کے ساتھ جانا چاہوں گا۔ ان کے اس مطالبے پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے رابطے میں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق، پنجاب گورنر اب اپنی بلٹ پروف گاڑیوں میں ائیر پورٹ روانہ ہوچکے ہیں۔ ان کے ساتھ مزید دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی ہیں۔
No comments:
Post a Comment