Friday, 20 June 2014

ایک دم یہ لاشیں کہاں سے آرہی ہیں؟ مزید جانئے


گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) لدھیوالا کے علاقے میں نہرسے مسلسل تیسرے روز ایک اور نوجوان کی سرکٹی لاش ملی ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد سرکاٹ کر نہراپر چناب میں بہادیاگیااور مقتول کی عمر20سے25سال کے درمیان ہے جبکہ لاش کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ اس سے قبل بھی دونوجواں کی لاشیں ملی تھیں جن کی شناخت ہوگئی اور وہ دونوں سگے بھائی تھے ۔خالد اور پرویز کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ 3 روز قبل صبح کے وقت خالد، پرویز اور ان کے دوست ندیم کو ایک فون کال موصول ہوئی جس کے بعد تینوں یہ کہہ کر چلے گئے کہ وہ اپنے دوست سے ملنے جا رہے ہیں اور اب شبہ ظاہر کیاجارہاہے کہ تیسری لاش ندیم کی ہوسکتی ہے تاہم آخری اطلاعات تک شناخت نہیں ہوسکی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم مکمل تحقیقات سے قبل کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

No comments:

Post a Comment