Monday, 16 June 2014

”پڑھو گے لکھو گے بنو گے نواب“ دنیا کی 10 کامیاب شخصیات نے محاورہ غلط ثابت کردیا

سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) کہا جاتا ہے کہ ”پڑھوگے لکھو گے بنو گے نواب“ لیکن ایک حقیقت یہ بھی سامنے آئی ہے کہ دنیا کی 10کامیاب شخصیات ایسی ہیں جنہوں نے اس محاورہ کوغلط ثابت کر دیا،ان لوگوں کو تعلیمی اداروں سے نکال دیا گیا تھا لیکن بعد میں انھوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا سے منوایا۔ خبر رساں ادارے آن لائن کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ پلوف کو1989ءمیں ڈیل اویر یونیورسٹی سے فارغ کر دیا گیا ،گلوکارہ میڈوناکو1978ءمیں مشی گن یونیورسٹی سے فارغ کر دیا گیا مگر وہ کامیاب گلو کارہ بن گئیں۔ حیمز کیمرون کو فلٹرن کالج میں سے اس وقت نکالا گیا جب وہ فزکس میں ماسٹر ڈگری لینے کے لیے کوشاں تھے، ویئرسے شادی کی اور ٹرک ڈرائیور بن گئے،آج وہ دنیا کے مشہور ترین فلم میکرز میں سے ایک ہیں۔ٹام ہٹیکس ورسٹائل فلم سٹار ہیں،انھیں بھی کالج سے نکال دیا گیا تھا۔ اوپرائے ونفرئی کو تنسی سٹیٹ یونیورسٹی سے نکال دیا گیا مگر وہ کامیاب ٹی وی میزبان بنی اور ان کی دولت کا اندازہ 2 ارب 70کروڑ میں لگایا گیا۔ ٹیڈٹرز کاروباری شخصیت اور کارٹونسٹ ہیںاور ان کے کمرے سے خاتون برآمد ہونے کی وجہ سے انھیں کالج سے نکال دیا گیا تھا۔ مارک زوکر برگ کو بھی یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا مگر انھوں نے فیس بک بنا کر کروڑوں دلوں پر راج کیا ہے۔ باقی افراد فرینک،سٹیوجابز اور بل گیٹس کو بھی کالج اوریونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

No comments:

Post a Comment