سلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان کی بہادر افواج شدت پسندوں کے خلاف بھرپور
کارروائی کا آغاز کر چکی ہیں اور وطن عزیز کے غیور عوام کے جذبات اس وقت
کیا ہیں اس کا اظہار ایک تازہ ترین گیلپ سروے سے ہوتا ہے جس میں 88 فیصد
لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جان وطن پر وارنے کیلئے پرعزم ہیں اور جنگ کی
صورت میں لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ اس سروے میں پاکستانی مردوں اور خواتین کے
سامنے یہ سوال رکھا گیا کہ کیا وہ جنگ کی صورت میں اپنے وطن کیلئے لڑیں گے۔
اٹھاسی فیصد لوگوں کا جواب ”ہاں“ میں تھا، 10 فیصد کا جواب "نہیں" تھا
جبکہ 2 فیصد نے جواب دینے سے گریز کیا . اس سروے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ
وطن کی پکار پر پاکستان کے محب وطن عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ
بشانہ کھڑے ہیں اور سرزمین پاک کو درپیش ہر خطرے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے
لئے پرعزم ہیں۔ یاد رہے جن ممالک میں یہ سروے منعقد کیا گیا ان میں
پاکستان میں سب سے زیادہ فیصد لوگوں نے "ہاں " میں جواب دیا. امریکہ میں 58
فیصد ، چین میں 74 فیصد جبکہ چلی میں 41 فیصد لوگوں نے ملک کے لئے لڑنے کی
حامی بھری.

No comments:
Post a Comment