Wednesday, 25 June 2014

Shoaib Akhter Marriage... Congo

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے شادی کر لی، والدین اور قریبی رشتہ داروں کی شرکت

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ بائولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے بالاخر شادی کر لی ہے۔ 20 سالہ رباب مشتاق اب ان کی شریک حیات بن چکی ہیں۔ شعیب اختر کی شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی جسے خفیہ رکھا گیا تھا۔ شادی کی تقریب میں صرف لڑکی کے والدین اور قریبی رشتہ دار شریک ہوئے۔ شعیب اختر کے نکاح میں حق مہر 5 لاکھ روپے رکھا گیا تھا۔ نکاح کے بعد شعیب اختر گزشتہ رات اپنی دلہنیا کو سادگی کے ساتھ رخصت کرکے لے گئے۔ واضع رہے کہ رباب اور شعیب اختر کی منگنی 5 ماہ قبل ہوئی تھی جسے بھی خفیہ رکھا گیا تھا۔ 

No comments:

Post a Comment