Saturday, 21 June 2014

رانا ثناءاللہ کو ہٹانے کی وجہ سامنے آ گئی




لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ اور پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر کو ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے کی وجہ سامنے آ گئی ہے، دونوں افراد ماڈل ٹاﺅن آپریشن کے دوران پولیس افسران کو براہ راست ہدایات دیتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ نے ایک اہم اجلاس میں اس آپریشن کی منظوری دے دی تھی تاہم سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق اور کمشنر راشد لنگڑیال نے آپریشن کی مخالفت کی اور آپریشن پر تحفظات کے باعث ہی دونوں افسران ماڈل ٹاﺅن نہ گئے۔ دوران آپریشن رانا ثناءاللہ اور ڈاکٹر توقیر براہ راست پولیس کو ہدایات دیتے رہے اور پولیس افسران کی گواہی کے بعد ہی وزیراعلیٰ پنجاب نے دونوں کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔


No comments:

Post a Comment