Monday, 16 June 2014

چینی خاتون نے مرنے کے بعد باپ کو دنیا کی سیر کروادی

پیرس( نیوزڈیسک) ایک بیٹی اپنے مرحوم باپ کو یورپ کے حسین مقامات کی سیر کیلئے لے کر نکل کھڑی ہوئی ہے کیونکہ اس کا کہنا ہے کہ اس کے باپ نے ساری زندگی اپنے خاندان کیلئے قربان کردی اور کبھی بھی دنیا کی سیر کیلئے وقت نہیں نکال سکا۔پچیس سالہ جینا ینیگ کے والد دو سال پہلے معدے کے کینسر کی وجہ سے وفات پا گئے تھے۔جینا کا کہنا ہے کہ اس کے والد بہت ہی محبت کرنے والے انسان تھے اپنی خوفناک بیماری کے باوجود روزانہ کئی کئی گھنٹے اپنی ڈرائی کلیننگ کی دکان میں کام کرتے رہے تاکہ ان کا خاندان پر آسائش زندگی گزار سکے۔والد کی وفات کے بعد جینا شدید دکھ اور کرب میں مبتلہ ہوگئی اور آخر کار اسے یہ خیال سوجھا کہ کیوں نہ اپنے مرحوم والد کے دنیا دیکھنے کے خواب کو پورا کرے جینا نے گتے پر بنی ہوئی اپنے والد کی قدآدم تصویر کو ساتھ لیا اور یورپکے سفر پر روانہ ہو گئی۔وہ جہاں بھی جاتی ہے وہاں کے مشہور مقامات پر جا کر اپنے والد کی تصویر کے ساتھ سیر کرتی ہے اور اپنی اور والد کی تصویر کے ساتھ تصویریں بنواتی اب اس نے ان تصویروں کو سوشل ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھیجنا شروع کردیا ہے تاکہ دنیا بھر کے لوگ یہ دیکھ سکیں کہ اس کے مرحوم والد اس کے ساتھ دنیا گھوم رہے ہیں ۔جینا کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس کے والد جسمانی طور پر دنیا میں موجود نہیں ہیں لیکن اسے یقین ہے کہ ان کی روح ضرور اس کے ساتھ ساتھ موجود ہے۔

No comments:

Post a Comment