Friday, 20 June 2014

اب آپ آن لائن مردوں کا چیر پھاڑ کر سکتے ہیں

اب آپ آن لائن مردوں کا چیر پھاڑ کر سکتے ہیں

نیویارک (نیوزڈیسک) زیر تربیت ڈاکٹروں کو اپنے کام میں مہارت حاصل کرنے کیلئے انسانی لاشوں کی چیر پھاڑ کرنا پڑتی تاکہ وہ مستقبل میں زندہ انسانوں کے آپریشن کر سکیں ۔انسانی لاشوں کی دستیابی میں پیش آنے والی مشکلات کی وجہ سے سائنسدانوں نے ایک ایسا سافٹ وئیر تیار کر لیا ہے جو مکمل انسانی جسم اور اس کے سارے اعضاءکو کمپیوٹر سکرین پر دیکھائے گا اور طلباءانٹرنیٹ کے زریعے کہیں سے بھی اس کو استعمال کرتے ہوئے ہر عضو کا آپریشن کر سکیں گے۔آسٹریلیا کی ناش یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس مفید سافٹ وئیر کو تیار کرنے میں 20سال لگے ہیں۔۔اس سافٹ وئیر کے انسانی جسم کے اندرونی اعضاءکو ان کے قدرتی رنگوں اور جسامت کے ساتھ دیکھا جاسکے اور طلباءانہیں کاٹ کر اُن کے اندر کے اندر جھانک سکیں گے اس سافٹ وئیر کا نام انیٹو میڈیا ہے اور یونیورسٹی نے اس کے استعمال کیلئے ایک ویب سائٹ بھی قائم کی ہے۔ جو لوگ اس سافٹ وئیرکو استعمال کرنا چاہیں انہیں متعلقہ ویب سائٹ پر جا کر یونیورسٹی سے اجازت لینا ہو گی۔

No comments:

Post a Comment