بچت کھاتےدارہوشیارباز،جبری زکٰوة کٹوتی سے بچنے کاآخری دن
کراچی : بچت کھاتے دار ہوشیار ہوجائیں، کیوں کہ اگر آپ کے بینک اکاؤنٹ میں اڑتیس ہزار آٹھ سو دس روپے سے زیادہ رقم ہے تو سرکار زکوة کاٹ لے گی۔ تیس جون بروز پیر کو کلوزنگ کی وجہ سے تمام بینکس بند رہیں گے لہذا آج آخری دن ہے۔ جس کا سیونگ اکاؤنٹ ہے وہ آج ہی پیسے نکلوالے نہیں تو بچت کھاتے پر ڈھائی فیصد زکٰوة کاٹی جائے گی، اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔
اگر آپ اپنی رقم سے اپنے ہاتھ سے کسی غریب یا ادارے کو زکٰوة دینا چاہتے ہیں تو پھر بھی اپنے رقم نکال لیں، ورنہ حکومت یہ رقم اپنے خزانے میں لے جائے گی، جسکے بعد آپ کو معلوم نہیں ہوگا کہ آپ کی زکٰوة کسی مستحق تک پہنچی بھی کہ نہیں!. یاد رہے کہ جبری زکٰوة صرف سیونگ اکائونٹس سے کاٹی جاتی ہے. کرنٹ اکائونٹ پر یہ کٹوتی نہیں کی جائے گی.

No comments:
Post a Comment